17-Jul-2022 غیر عنوان -
اُن ﷺ کی محبت کے لیے
"""""""""""""""""""""""
نہ زمانے کے لیے اور نہ جنت کے لیے
میں نے دِل رکھّا ہے بس اُن کی محبت کے لیے
اُن کے رستے میں بچھاتے تھے جو کانٹے ہر دم
وہ دعا کرتے تھے اُن کی بھی ہدایت کے لیے
کیا مقدر ہے صحابہ کو ملے دو قرآں
اِک تلاوت کے لیے ایک زیارت کے لیے
رب نے چاہا تو کبھی ہم بھی روانہ ہوں گے
اپنے محبوب کے روضے کی زیارت کے لیے
مشکلیں آ ہی نہیں سکتیں کبھی میرے قریب
ساتھ ہے ماں کی دعا میری حفاظت کے لیے
ناز قسمت پہ کرو خوب کہ توصیفؔ تمیں
چن لیا مولا نے محبوب کی مدحت کے لیے
"""""""""""""
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926
Gunjan Kamal
25-Sep-2022 03:36 PM
👏👌🙏🏻
Reply
Rahman
17-Jul-2022 08:54 PM
👏👏👏
Reply
Saba Rahman
17-Jul-2022 08:20 PM
😊😊😊
Reply